Get Alerts

موسم میں تبدیلی، ملک میں مزید بارشوں اور دریاؤں میں اضافی پانی کا خدشہ

موسم میں تبدیلی، ملک میں مزید بارشوں اور دریاؤں میں اضافی پانی کا خدشہ

لاہور: محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے ملک میں آئندہ دنوں میں بارشوں کے امکانات اور بھارت کی جانب سے دریاؤں میں اضافی پانی چھوڑے جانے کی پیش گوئی کی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں 5 اکتوبر سے بارشیں متوقع ہیں، جن میں راولپنڈی سے لاہور تک زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔ بھارت سے دریاؤں میں پانی کی آمد بڑھنے کی وجہ سے ہیڈ مرالہ پر ایک لاکھ کیوسک پانی آنے کا امکان ہے۔

متاثرہ علاقوں میں فوری امداد کے لیے بینک بوتھ قائم کر دیے گئے ہیں اور متاثرین کو 50 ہزار روپے فوری طور پر فراہم کیے جائیں گے۔ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں رئیل ٹائم سروے جاری ہے۔

ٹیگز: