Get Alerts

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی سے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی سامنے آئی:مریم نواز

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی سے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی سامنے آئی:مریم نواز

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی سلامتی اور جنگی کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے۔ انہوں نے اَضافہ کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کے باعث جنگی محاذ پر شاندار کامیابیاں حاصل ہوئیں اور آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی سامنے آئی۔

مریم نواز نے خطاب میں داخلی و خارجی خطرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز درپیش ہیں ،ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا"۔ انہوں نے زور دیا کہ مشترکہ تربیتی کورسز افواج کے آپریشنل تعاون کو مضبوط کریں گے اور مختلف ملکوں کے درمیان دفاعی و سٹریٹجک تعلقات کو فروغ ملے گا۔

تقریب میں شرکاء نے تربیت، حکمتِ عملی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ یکسوئی اور تعاون کے ذریعے قومی سلامتی کو مضبوط بنایا جائے گا۔

ٹیگز: