پنجاب میں بارشوں سے تباہی،8 افراد جاں بحق

پنجاب میں بارشوں سے تباہی،8 افراد جاں بحق

لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے نالے بپھر گئے ہیں اورچکوال میں چھتیں گرنے کے دو مختلف واقعات میں 8 جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

پنجاب کے ضلع چکوال میں موسلادھاربارش کے باعث دو مکانوں کی چھتیں گرنے سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔لکھوال میں مکان کی چھت گرنے سے جانی نقصان ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین، ایک بچہ اور ایک نوجوان بھی شامل ہیں۔چنیوٹ میں بھی بارشوں کے باعث مکانوں پر پہاڑی تودہ گر گیا جس سے  تین بچوں اور تین عورتوں سمیت آٹھ افراد  زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق پہاڑی تودہ گرنے سے چار مکانات متاثر ہوئے۔تمام زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ چناب نگر کے علاقی درہ سٹاپ پر بارش کی وجہ سے پیش آیا۔ پہاڑی تودہ گرنے سے 3 بچوں اور 3 عورتوں سمیت 8 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

شانگلہ میں بھی بارش اور سیلاب سے 5افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ درجنوں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔سیلاب سے شانگلہ کی طرف جانے والی سڑک بھی متاثر ہوئی ہے۔  ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین کا کہنا ہے کہ مین روڈز کھولنے کے لیے امدادی کارروائیاں ی جاری ہیں۔