پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد انتقال کر گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 افراد موذی وباءکے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ 
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 19 ہزار 41 ٹیسٹ کئے جن میں سے 228 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر 3 کروڑ 1 لاکھ 78 ہزار 771 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 1.20 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں میں سے 114 کی حالت تشویشناک ہے۔

مصنف کے بارے میں