پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 2 افسر،ایک جوان شہید

پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 2 افسر،ایک جوان شہید

گوادر: گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔ دوافسر اور ایک جوان شہید ہوگیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔  حادثےکے نتیجے میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔ 

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں