Get Alerts

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو مغربی کنارے کے الحاق پر سخت وارننگ دے دی

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو مغربی کنارے کے الحاق پر سخت وارننگ دے دی

دبئی : متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو واضح پیغام دیا ہے کہ مغربی کنارے کے کسی بھی حصے کو ضم کرنا ان کے لیے سرخ لکیر ہوگی۔ اماراتی معاون وزیر لانا نسیبہ نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کی کوشش کی تو یہ ابراہیم معاہدے کو شدید نقصان پہنچائے گا، جس کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات قائم ہوئے ہیں۔

لانا نسیبہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات فلسطینی عوام اور آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت جاری رکھے گا۔

دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے امارات کے موقف کا خیر مقدم کیا ہے، جبکہ اسرائیلی حکومت نے اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔یہ وارننگ ایسے وقت میں آئی ہے جب اسرائیل کے وزیر خزانہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے تقریباً چار حصوں کو ضم کرنے کی تجویز دی ہے۔

1967 کی مشرق وسطیٰ جنگ کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم پر قبضہ کیا تھا اور وہاں تقریباً 160 یہودی بستیاں قائم کی ہیں، جن میں سات لاکھ سے زائد یہودی آباد ہیں۔ بین الاقوامی قوانین کے تحت یہ بستیاں غیر قانونی سمجھی جاتی ہیں۔

ٹیگز: