Get Alerts

 اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پوٹھوہار میں بارش کا نیا سسٹم فعال، ادارے ہائی الرٹ

 اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پوٹھوہار میں بارش کا نیا سسٹم فعال، ادارے ہائی الرٹ

اسلام آباد: اسلام آباد، راولپنڈی اور خطہ پوٹھوہار میں بارش برسانے والا نیا موسمی سسٹم فعال ہوگیا، جڑواں شہروں سمیت اٹک اور چکوال میں شام تک بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جہلم، مری، گلیات، نوشہرہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث راولپنڈی، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا ڈیم 100 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 78 فیصد بھر چکا ہے۔ دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

ٹیگز: