Get Alerts

راولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش، نالہ لئی میں طغیانی، انخلا کا الرٹ جاری

راولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش، نالہ لئی میں طغیانی، انخلا کا الرٹ جاری

راولپنڈی: راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی، جس کے بعد انتظامیہ نے نشیبی علاقوں کے مکینوں کے لیے انخلا کا الرٹ جاری کردیا۔

 رات ساڑھے 11 بجے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ صبح دوبارہ شروع ہوگیا، جس کے نتیجے میں نالہ لئی میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ فلڈ کنٹرول روم کے مطابق کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 21.5 فٹ جبکہ گوالمنڈی میں 16 فٹ تک پہنچ گئی اور پانی میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔

نالہ لئی سے ملحقہ نشیبی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے، جبکہ کٹاریاں کے اطراف نشیبی علاقوں کے لیے الرٹ اور گوالمنڈی میں پری الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سید پور میں 66 ملی میٹر، بوکڑہ میں 65، پی ایم ڈی میں 58، پیر ودھائی میں 58، گولڑہ میں 52، نیو کٹاریاں میں 52، شمس آباد میں 48 اور کچہری میں 47 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ٹیگز: