Get Alerts

 پاکستان میں تیل و گیس کی نئی دریافت، بوبی-11 کنویں سے پیداوار شروع ہونے کی توقع

 پاکستان میں تیل و گیس کی نئی دریافت، بوبی-11 کنویں سے پیداوار شروع ہونے کی توقع

اسلام آباد: پاکستان میں تیل اور گیس کی نئی دریافت کا منصوبہ کامیاب ہوگیا۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے نئے ترقیاتی کنویں بوبی-11 سے کامیابی کا اعلان کردیا۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق بوبی-11 کنویں سے تقریباً ایک ہزار بیرل یومیہ تیل اور 1.0 ایم ایم ایس سی ایف ڈی قدرتی گیس کی پیداوار متوقع ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور ماہرین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے موجودہ اثاثوں سے اضافی پیداوار حاصل کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق بوبی-11 سے ہونے والی نئی دریافت ملک میں تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کی حکمتِ عملی کو مزید تقویت دے گی اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

ٹیگز: