Get Alerts

گیس کے شعبے میں اہم پیش رفت، لُنڈالی ون کنویں سے پیداوار شروع

گیس کے شعبے میں اہم پیش رفت، لُنڈالی ون کنویں سے پیداوار شروع

اسلام آباد: ملک کے گیس کے شعبے سے اچھی خبر سامنے آگئی، او جی ڈی سی ایل کے لُنڈالی ون کنویں سے گیس کی پہلی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔

 او جی ڈی سی ایل کے مطابق لُنڈالی ون کنواں یومیہ ایک کروڑ مکعب فٹ گیس پیدا کر رہا ہے۔ کنویں سے حاصل ہونے والی گیس ایس ایس جی سی کو فراہم کی جا رہی ہے۔

 او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ لُنڈالی ون سے گیس کی پیداوار شروع ہونے سے ملک میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور مقامی گیس کی دستیابی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ٹیگز: