Get Alerts

 پارلیمنٹ ہاؤس میں فائر سیفٹی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشق

 پارلیمنٹ ہاؤس میں فائر سیفٹی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشق

اسلام آباد(فرہاد کھو کھر) پارلیمنٹ ہاؤس میں فائر سیفٹی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی مشق کا انعقاد کیا گیا۔ مشق کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کے عملے کو سائرن بجا کر الرٹ کیا گیا اور محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

مشق میں آگ لگنے یا ممکنہ حملے کی صورت میں بچاؤ، انخلا اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے طریقہ کار کی عملی تربیت دی گئی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے اسٹاف نے بھی مشق میں بھرپور حصہ لیا۔

سی ڈی اے فائر بریگیڈ اور دیگر ریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے مشق میں شرکت کی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، ریسکیو اور انخلا کے اقدامات کا عملی مظاہرہ کیا۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مشق کی خود نگرانی کی اور پارلیمنٹ ہاؤس میں ایمرجنسی رسپانس اور انخلا کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

حکام کے مطابق مشق کا مقصد پارلیمنٹ ہاؤس کے عملے کو کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تیار کرنا اور حفاظتی انتظامات کو مزید بہتر بنانا تھا۔

ٹیگز: