Get Alerts

سندھ حکومت کا بڑا ایکشن: فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر ہائی رسک عمارتیں سیل کرنے کا حکم

سندھ حکومت کا بڑا ایکشن: فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر ہائی رسک عمارتیں سیل کرنے کا حکم

کراچی : سندھ حکومت نے عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی عمارتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف سیکرٹری سندھ کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صوبہ بھر کی 889 عمارتوں کو 'ہائی رسک' قرار دیتے ہوئے انہیں سیل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
چیف سیکرٹری سندھ نے صوبہ بھر میں فائر سیفٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی اجلاس طلب کیا، جس میں درج ذیل اہم اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی۔ صوبائی حکام کی جانب سے کی گئی حالیہ انسپکشن کے دوران 889 ایسی عمارتیں سامنے آئی ہیں جہاں آتشزدگی سے نمٹنے کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں، جس سے انسانی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
 چیف سیکرٹری نے حکم دیا ہے کہ جن عمارتوں کو نوٹسز جاری کیے جانے کے باوجود حفاظتی انتظامات مکمل نہیں کیے گئے، انہیں فوری طور پر سیل کیا جائے اور مالکان کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ بھر کی تمام تجارتی اور رہائشی بلند و بالا عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ بلا امتیاز جاری رہے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان 889 عمارتوں کو حتمی وارننگ جاری کی جا رہی ہے، اور ڈیڈ لائن ختم ہوتے ہی متعلقہ ضلعی انتظامیہ پولیس کی مدد سے ان عمارتوں کو سیل کرنے کا عمل شروع کر دے گی۔

ٹیگز: