Get Alerts

 اگست میں ایس ای سی پی نے 4 ہزار 761 نئی کمپنیاں رجسٹر کرلیں

 اگست میں ایس ای سی پی نے 4 ہزار 761 نئی کمپنیاں رجسٹر کرلیں

اسلام آباد(تو صیف عباسی )سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اگست 2026 کے دوران 4 ہزار 761 نئی کمپنیاں رجسٹر کرلیں، جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 765 ہوگئی۔ایس ای سی پی کے مطابق اگست میں 99.9 فیصد کمپنی رجسٹریشن کا عمل آن لائن مکمل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے دوران 2 ہزار 762 پرائیویٹ اور ایک ہزار 846 سنگل ممبر کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جبکہ 3 غیر ملکی کمپنیوں نے بھی پاکستان میں رجسٹریشن کرائی۔

ایس ای سی پی کے مطابق نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

ٹیگز: