Get Alerts

امریکا و اسرائیل کی ایران پر  یلغار: سٹیڈیم اور پیٹروکیمیکل پلانٹ تباہ، ایران کا کویت میں امریکی مفادات پر جوابی حملہ

 امریکا و اسرائیل کی ایران پر  یلغار: سٹیڈیم اور پیٹروکیمیکل پلانٹ تباہ، ایران کا کویت میں امریکی مفادات پر جوابی حملہ

تہران/کویت سٹی : مشرقِ وسطیٰ کی جنگ سنگین صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے امریکی اور اسرائیلی افواج نے ایران کی معاشی اور عوامی تنصیبات پر وحشیانہ بمباری کی ہے، جس کے جواب میں ایران نے کویت میں موجود اہم اقتصادی اہداف کو نشانہ بنا کر خطے میں ہلچل مچا دی ہے۔
امریکی اور اسرائیلی طیاروں نے ایران کے صنعتی اور شہری ڈھانچے کو مفلوج کرنے کے لیے شدید حملے کیے۔  ایران کی پیٹروکیمیکل تنصیبات پر ہونے والے حملے میں اب تک 5 افراد کے جاں بحق اور 170 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ امریکی فضائیہ نے ایران کے شاہکار سپورٹس سٹیڈیم کو میزائلوں سے نشانہ بنا کر ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔ تاریخ ساز اسٹیڈیم، جو ایرانی ثقافت اور کھیلوں کا مرکز تھا، اب مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور ہر طرف ملبہ پھیلا ہوا ہے۔ایران نے اپنی سرزمین پر ہونے والے حملوں کا بدلہ لینے کے لیے کویت میں موجود اہم تنصیبات پر ڈرونز کی بارش کر دی۔
 ایرانی ڈرونز نے کویت میں وزارتِ تیل اور وزارتِ مالیات کے دفاتر کو براہِ راست نشانہ بنایا، جس کے بعد عمارتوں میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ کویت کے اہم گیس فیلڈ اور بجلی پیدا کرنے والے یونٹس پر بھی حملے کیے گئے، جس سے توانائی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ کویت سٹی کے کئی حصوں میں دھوئیں کے بادل آسمان تک دیکھے جا رہے ہیں۔ کویت کے گیس فیلڈ اور ایران کے پیٹروکیمیکل پلانٹس پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔
 ایرانی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، زخمیوں کی بڑی تعداد کے باعث ادویات کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ٹیگز: