بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کیلئے غیر قانونی اقدامات کیے: وزیر خارجہ

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کیلئے غیر قانونی اقدامات کیے: وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کیلئے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کئے ۔

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ مودی سرکار کی جانب سے غیر کشمیریوں کو لاکھوں جعلی ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرکے زمین اور جائیداد کی ملکیت سے متعلق قوانین میں ترمیم کی گئی ، یہ اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں ۔

اس سے قبل وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم کشمیریوں کی آزادی کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے ۔ کشمیر کے عظیم سپوتوں اور شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن بھارتی وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی ، بھارت نے کشمیریوں کے انسانی حقوق کی بے تحاشہ خلاف ورزیاں کیں ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ کشمیری بھائیوں کو بھارت سے آزادی ملے ۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری آج یوم استحصال کشمیر منارہے ہیں ، جذبہ حریت کو دبانے کیلئے طویل لاک ڈاؤن کو ایک ہزار 95 دن مکمل ہوگئے ۔ کشمیری رہنما بھارت کی مختلف جیلوں میں آج بھی قید ہیں ، حریت کانفرنس نے مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ پاکستان میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی ۔

مصنف کے بارے میں