Get Alerts

وزیراعظم کی زیر صدارت ایف بی آر میں اصلاحات کا جامع جائزہ

وزیراعظم کی زیر صدارت ایف بی آر میں اصلاحات کا جامع جائزہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں مجوزہ اصلاحات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹیکس کلیکشن میں اضافے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اصلاحات کے مستقل نفاذ پر زور دیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور انہیں تحفظ فراہم کریں گے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ رکاوٹیں دور کرکے اصلاحات کے پائیدار نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں کسٹم کلیئرنس میں انقلابی اصلاحات کے مؤثر نفاذ کو بھی یقینی بنانے کی تاکید کی گئی۔ وزیراعظم نے ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال کے ذریعے ادارہ جاتی سرگرمیوں میں وقت کی بچت پر بھی زور دیا تاکہ کام کی رفتار میں اضافہ ہو۔

علاوہ ازیں، وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس کلیکشن کے مثبت نتائج کو برقرار رکھنے کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے۔

ٹیگز: