Get Alerts

یومِ استحصالِ کشمیر: پنجاب اسمبلی میں بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کے خلاف قرارداد منظور

یومِ استحصالِ کشمیر: پنجاب اسمبلی میں بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کے خلاف قرارداد منظور

لاہور: پنجاب اسمبلی نے یومِ استحصالِ کشمیر پر بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی۔

قرارداد صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے پیش کی، جس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے آئینی و جغرافیائی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ بھارتی افواج کی جانب سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم ناقابل قبول ہیں، ایوان ان مظالم کی مذمت کرتا ہے۔

مزید کہا گیا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا، اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھارت پر 5 اگست کے اقدامات واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالے۔

ایوان نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے، ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔

ٹیگز: