Get Alerts

پاکستانی مسلح افواج کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل پر زور

پاکستانی مسلح افواج کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل پر زور

اسلام آباد: پاکستانی مسلح افواج نے کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول سٹاف اور چیف آف ایئر سٹاف نے اپنے پیغام میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

مسلح افواج کے سربراہان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر تشویش ہے، جبکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے وابستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔

ٹیگز: