اسلام آباد:وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر کے درمیان ورچوئل ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارتی فریم ورک سے متعلق مذاکرات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک نے تجارتی فریم ورک کو جلد حتمی شکل دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مضبوط تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت داری پاکستان کی برآمدات میں اضافے، معاشی ترقی اور استحکام میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
محمد اورنگزیب نے امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک (ایگزم) کے ساتھ تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا، تاکہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو مزید فروغ دیا جا سکے۔