اسلام آباد:پاکستان اور امریکا کے درمیان انسدادِ دہشت گردی مذاکرات کے چوتھے دور کا انعقاد واشنگٹن میں ہوا، جس میں دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی خصوصی سیکرٹری خارجہ نبیل منیر نے کی، جبکہ امریکی وفد کی قیادت انسدادِ دہشت گردی کے امریکی کوآرڈینیٹر گریگوری لوگیرفو نے کی۔
مذاکرات کے دوران دہشت گردی کے خاتمے، سیکیورٹی تعاون اور مشترکہ اقدامات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔