لیگ سپنر شاداب خان گروئن انجری کا شکار ہوگئے

لیگ سپنر شاداب خان گروئن انجری کا شکار ہوگئے

لاہور: لیگ سپنر شاداب خان گروئن انجری کا شکار ہوگئےہیں۔

ذرائع کے مطابق انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں اور امید کی جارہی ہے کہ شاداب جلد فٹ ہوجائیں گے۔ دوسری جانب گھٹنے کی انجری کا شکار عماد وسیم کی فٹنس میں بہتری آنے لگی ہے ۔

 ذرائع کا مزید کہناتھا کہ گروئن انجری کے شکار شاداب خان کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب جاری ہے۔ لیگ اسپنر 3 روز میں مکمل فٹ ہوکر سوئی نادرن گیس کی جانب سےآئندہ میچ میں اِن ایکشن ہوں گے ۔

ادھر گھٹنے کی انجری کا شکار آلراونڈر عماد وسیم نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کےبعد رننگ بھی شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق شاداب خان اور عماد وسیم رواں ہفتے فٹنس حاصل کرنے کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کیلئے سلیکٹرز کو دستیاب ہوں گے۔