پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے کاغذات منظور،ہری پور سے الیکشن لڑنے کے اہل قرار، اجازت مل گئی

 پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے کاغذات منظور،ہری پور سے الیکشن لڑنے کے اہل قرار، اجازت مل گئی

ایبٹ آباد :پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے کاغذات منظور ہوگئے۔ ان کو ہری پور سے الیکشن لڑنے کا اہل قراردیاگیا ہے  اور الیکشن لڑنے کی  اجازت مل گئی ہے۔ 

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب  نے کاغذات نامزدگی   این اے 18 ہری پور  سے  جمع کرائیے تھے ۔ریٹرننگ افسر نے تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کے این اے 18 ہری پور سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے جس کے خلاف انہوں نے الیکشن ٹربیونل نے پٹیشن دائر کی تھی ۔

الیکشن ٹربیونل نے اعتراضات واپس لینے کے بعد ان کو این اے 18ہری پور  سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔

مصنف کے بارے میں