پنجاب میں سکولز کے بعد کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی موسم گرما کی تطیلات کا اعلان ہو گیا 

پنجاب میں سکولز کے بعد کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی موسم گرما کی تطیلات کا اعلان ہو گیا 
سورس: فائل فوٹو

لاہور :پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں جہا ں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا وہیں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بھی کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے ۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نوٹفیکیشن کے مطابق 12 جولائی سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہونگی ،نوٹفیکیشن کے مطابق ایسے تمام کالجز اور یونیورسٹیز کھلے رہیں گے جہاں امتحانات کا سلسلہ جاری ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت پنجاب نے گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر صوبہ بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا تھا۔

اس سلسلے میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکول بروز جمعرات مورخہ یکم جولائی سے یکم اگست 2021ء تک بند رہیں گے۔

مراد راس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ میری تمام والدین سے گزارش ہے کہ تمام بچے اور ان کے اہلخانہ گورنمنٹ کی جانب سے جاری احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں۔