بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بم دھماکہ

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بم دھماکہ

پنجگور:بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بم دھماکہ ہوا ہے۔اس دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ۔پولیس کے مطابق خدابادان کے علاقے میں گاڑی کے قریب زورداد دھماکہ ہوا ۔اس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جسے طبی امداد فراہم کرنے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم سڑک کنارے کھڑی ایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا ، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی شخص کی شناخت علی احمد کے نام سے ہوئی ہے ۔

مصنف کے بارے میں