Get Alerts

کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی 27ویں برسی، قومی قیادت کا خراج عقیدت

کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی 27ویں برسی، قومی قیادت کا خراج عقیدت

صوابی: نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی 27ویں برسی کے موقع پر صوابی میں ان کے مزار پر پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے مزار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں شہید کے اہل خانہ، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے 5 جولائی 1999ء کو کارگل کے دراس سیکٹر میں بھارتی فوج کے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔

برسی کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے الگ الگ پیغامات میں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور وہ قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان کی قربانی عسکری تاریخ کا روشن باب ہے، جبکہ مریم نواز نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے دی گئی قربانیاں قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

ٹیگز: