لندن حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

لندن حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

لندن:گزشتہ  دنوں ہونے والے حولناک  حملوں کی ذمہ داری کالعدم داعش نے قبول کر لی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کے گزشتہ روز مختلف واقعات میں 7افراد کو ہلاک اور 48کو زخمی کرنے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے ۔لندن میں دہشتگردی کے ان واقعات کے بعد اب تک 12افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے ۔

حملوں میں ہلاک ہونے والوں سے اظہار ہمدردی کیلئے ایفل ٹاور کی بتیاں بھی بجھائی گئی تھیں۔لندن حملوں کے شبہ میں گرفتار ہونے والے 12 افراد میں سات خواتین شامل ہیں۔ ایک55 سالہ شخص کو بھی واقعے کے بعد گرفتار کیا گیا تاہم بعد میں اسے چھوڑ دیا گیا۔ہفتےکی رات 10 بجے کے بعد لندن برج کے علاقے میں ایک سفید رنگ کی ویگن نے راہگیروں کو کچل دیا اور پھر وہ منڈیر سے ٹکرا گئی۔ پولیس نے اس حملہ کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔

راہگیروں کو کچلنے کے بعد اس ویگن سے اترنے والے تین افراد نے پل کے جنوب میں واقع بورو مارکیٹ میں موجود لوگوں پر چاقوﺅں سے حملے بھی کیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.