Get Alerts

کراچی میں  پھر زلزلہ، شدت 2.0، شہریوں میں تشویش

کراچی میں  پھر زلزلہ، شدت 2.0، شہریوں میں تشویش

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکوں کی شدت 2.0 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی، جبکہ گہرائی 40 کلومیٹر رہی۔ زلزلے کا مرکز ملیر سے 11 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق جھٹکے مختصر مگر واضح محسوس کیے گئے۔ تاہم، کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ماہرین کے مطابق اس طرح کے معمولی جھٹکے زیر زمین پلیٹوں کی حرکت کا نتیجہ ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ یکم جون سے اب تک کراچی میں 29 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، جس پر شہری حلقوں میں گہری تشویش پائی جا رہی ہے۔

ٹیگز: