Get Alerts

ملک میں سونا پھر سستا، قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سونا پھر سستا، قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا 1400 روپے سے زائد سستا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,496 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 67 ہزار 816 روپے پر آگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 1,323 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 1 ہزار 12 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 14.68 ڈالر کم ہو کر 4,453 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

ٹیگز: