Get Alerts

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، فی تولہ سونا 3000 روپے سستا

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، فی تولہ سونا 3000 روپے سستا

کراچی:ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ سونا 3000 روپے کی کمی کے بعد 351,500 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح، دس گرام سونے کی قیمت بھی 2,572 روپے کم ہو کر 301,354 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے جہاں فی اونس سونا 33 ڈالر کی کمی سے 3,292 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کی وجہ متعدد عوامل شامل ہیں جن میں عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی مضبوطی اور سرمایہ کاری کے دیگر متبادل شامل ہیں۔

ٹیگز: