Get Alerts

ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، فی تولہ مزید سستا

ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، فی تولہ مزید سستا

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں آج واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4 ہزار 900 روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 لاکھ 1 ہزار 162 روپے مقرر ہوئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 201 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 635 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 49 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 788 ڈالر پر آ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں، جس کے باعث سونے کے ریٹس میں کمی واقع ہوئی ہے۔
 
 
 

ٹیگز: