Get Alerts

وزیراعظم عمران خان کا شین وارن کے انتقال پر اظہار افسوس 

وزیراعظم عمران خان کا شین وارن کے انتقال پر اظہار افسوس 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سپن کے بادشاہ اور معروف آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ 

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ شین وارن لیگ سپن کو بلندیوں پر لے گئے۔ انہیں دنیائے کرکٹ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ شین وارن گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے تھائی لینڈ میں انتقال کرگئے تھے ۔ انہیں آسٹریلیا میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ 

ٹیگز: