Get Alerts

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں  دیگر پارٹیوں میں تقسیم

 سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں  دیگر پارٹیوں میں تقسیم

اسلام آباد :سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کو دیگر پارٹیوں میں تقسیم کردیاگیا۔  اس حوالے سےا لیکشن کمیشن نے  مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا  ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق  قومی اسمبلی کی سندھ سے  خواتین کی نشستوں پرپیپلزپارٹی کی سمیتا افضال اور ایم کیو ایم کی فوزیہ حمید منتخب ہوگئی ہیں ۔

اقلیت کی مخصوص نشست  پیپلزپارٹی کے سریندرولاسائی  کو ملی۔ خیبرپختونخوا سے ن لیگ  کو خواتین کی چار ،جے یو آئی  اورپیپلز پارٹی کو 2،2 سیٹیں ملی ہیں۔  ن لیگ ، پیپلزپارٹی  اور جے یو آئی کو اقلیت کی ایک ایک نشست مل گئی  ۔