فیس بک، انسٹاگرام میں تکنیکی مسئلہ، صارفین کے اکاؤنٹ خود بخود بند ہوگئے

فیس بک، انسٹاگرام میں تکنیکی مسئلہ، صارفین کے اکاؤنٹ خود بخود بند ہوگئے

کیلیفورنیا: دنیا بھر میں میٹا کمپنی کی ویب اور موبائل ایپلیکیشنز  ڈاؤن ہوگئیں اور صارفین کے فیس بک، انسٹا گرام اور فیس بک میسنجر اکاؤنٹ خود بخود بند ہوگئے۔

فیس بک اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہوئے اور دوبارہ پاس ورڈ لگانے کے باوجود بھی آئی ڈیز بند ہوگئیں اور پاس ورڈ کو غلط قرار دیا۔دنیا بھر میں فیس بک اکاؤنٹس لاگ ان نہیں ہو رہے۔

صارفین کے مطابق انسٹاگرام اور فیس بک میسجنر پر بھی اسی مسئلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بھی بڑی تعداد  میں صارفین نے فیس بک اور دیگر ایپلیکیشنز بند ہونے کی شکایت کی ہے۔

مصنف کے بارے میں