Get Alerts

عراقی کردوں نے ایران پر زمینی کارروائی شروع کر دی ، امریکا کا دعویٰ

 عراقی کردوں نے ایران پر زمینی کارروائی شروع کر دی ، امریکا کا دعویٰ

تہران : ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ عراقی کردوں نے ایران کے خلاف زمینی حملہ شروع کر دیا ہے۔ امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز کے ساتھ گفتگو میں اہلکار نے کہا کہ تقریباً ایک ہزار عراقی کرد سرحد پار کر کے ایرانی علاقوں میں داخل ہو رہے ہیں اور ہزاروں مزید کرد بھی اس کارروائی میں شامل ہو رہے ہیں۔

اس سے پہلے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا تھا کہ امریکی فوج براہِ راست ایران کے خلاف کرد باغیوں کو مسلح نہیں کر رہی، لیکن امکان ہے کہ امریکی حکومت کے دیگر ادارے اس میں معاونت فراہم کر رہے ہوں۔

دوسری جانب ایرانی خبر ایجنسی نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے سرحدی صوبوں میں کرد جنگجوؤں کے داخل ہونے کی خبریں درست نہیں ہیں۔

ٹیگز: