رواں سال مئی اور جون ملک میں خشک اورگرم ترین مہینے ہوں گے،محکمہ موسمیات

رواں سال مئی اور جون ملک میں خشک اورگرم ترین مہینے ہوں گے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال مئی اور جون پاکستان کے خشک اورگرم ترین مہینے ہوں گے، کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے سے ہیٹ ویوز کا خطرہ موجود ہے،گرمی ماہ رمضان میں بھی اپنا رنگ دکھائے گی۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ ماہ رمضان میں کراچی سمیت سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرم موسم اپنے عروج پر ہو گا تاہم بالائی علاقوں سمیت ملک کے بعض علاقوں میں بارش کے سلسلوں سے گرمی سے ریلیف ملے گا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں اور درجہ حرارت میں اضافہ نے پاکستان کا موسم بدل دی۔