Get Alerts

اے ٹی سی کا غیر قانونی اسلحہ کیس ختم کرنے سے انکار، ارمغان اور والد کو متعلقہ عدالت سے رجوع کی ہدایت

اے ٹی سی کا غیر قانونی اسلحہ کیس ختم کرنے سے انکار، ارمغان اور والد کو متعلقہ عدالت سے رجوع کی ہدایت

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے ارمغان اور ان کے والد کامران اصغر قریشی کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے کو ختم کرنے کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔

عدالت میں سماعت کے دوران، ملزمان کے وکیل خرم عباس اعوان نے استدعا کی کہ ان کے مؤکلوں پر دائر مقدمہ ختم کیا جائے۔ تاہم، اے ٹی سی نے واضح کیا کہ مقدمہ ختم کرنا اس کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا اور عدالت صرف ملزمان کے ریمانڈ سے متعلق فیصلے دے سکتی ہے۔

عدالت نے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ یہ درخواست متعلقہ عدالت میں جمع کروائیں۔

خیال رہے کہ ملزم ارمغان کو ڈیفنس میں نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں بھی گرفتار کیا گیا ہے، جب کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ الگ سے درج ہے۔

ٹیگز: