کراچی: ایف آئی اے نے غیر قانونی کال سینٹر چلانے کے کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے درخواست کی ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔
عدالتی ذرائع کے مطابق، ایف آئی اے نے ملزم ارمغان کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، جس پر مجسٹریٹ نے یہ فیصلہ دیا کہ ملزم کی عدم موجودگی میں اس کا جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی تحویل میں ہونے کے باوجود تفتیش نہیں کی گئی، جس سے تفتیشی افسر کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے۔
اب ایف آئی اے نے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے رجوع کیا ہے۔