Get Alerts

غیر قانونی کال سینٹر کیس: عدالت کا ملزم ارمغان کو ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم

غیر قانونی کال سینٹر کیس: عدالت کا ملزم ارمغان کو ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم

کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن  کورٹ  نے غیر قانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے میں گرفتار ملزم ارمغان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران سائبر کرائم ونگ نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم پر غیر قانونی کال سینٹر چلانے اور ڈیجیٹل کرنسی کی غیر قانونی منتقلی کا بھی الزام ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم کہاں ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم پہلے سے ہی ایک اور مقدمے میں جیل میں قید ہے۔ عدالت نے مزید وضاحت طلب کی کہ وہ کس جیل میں موجود ہے اور پھر ہدایت دی کہ اگلی پیشی پر اسے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

ٹیگز: