اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے اسلام آباد کے سیکٹر جی-10 میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر پانچ غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔
چھاپے کے دوران کال سینٹر کا مکمل ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کال سینٹر میں 60 سے زائد پاکستانی نوجوان بھی کام کر رہے تھے۔ این سی سی آئی اے نے ان غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔