Get Alerts

آبنائے ہرمز کی جانب پیش قدمی پر بھرپور جواب دیا جائے گا؛ایران کا سخت انتباہ

آبنائے ہرمز کی جانب پیش قدمی پر بھرپور جواب دیا جائے گا؛ایران کا سخت انتباہ

تہران:ایرانی فوج کے کمانڈر ان چیف امیر حاتمی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا سے ممکنہ خطرات کے پیش نظر کروز میزائل اور لڑاکا ڈرون تعینات کر دیے گئے ہیں اور ایران اپنی سمندری حدود کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز کی طرف بڑھنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ وہ خفیہ ریڈار کی مدد سے خاموشی سے آبنائے ہرمز تک پہنچ سکتا ہے۔

کمانڈر ان چیف نے مزید کہا کہ ایران اپنے دفاع میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتے گا اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں فوری اور سخت ردعمل دیا جائے گا۔

ٹیگز: