Get Alerts

اوگرا نے ایل پی جی نرخوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اوگرا نے ایل پی جی نرخوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد: گھریلو صارفین کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد عوام کو کچھ ریلیف ملا ہے۔

 (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو استعمال کے سلنڈر کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے کمی کی گئی ہے، جبکہ فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 31 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق مئی کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3584 روپے 90 پیسے مقرر کی گئی ہے، جو گزشتہ ماہ 3588 روپے 59 پیسے تھی۔ اسی طرح فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 303 روپے 81 پیسے ہو گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ رد و بدل عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے مطابق کیا گیا ہے۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں کا ہر ماہ باقاعدگی سے جائزہ لیا جاتا ہے تاکہ صارفین کو شفاف اور مناسب نرخ فراہم کیے جا سکیں۔
 
 
 

ٹیگز: