مصری فٹ بالر محمد صلاح کے مجسمے کی تیاری

مصری فٹ بالر محمد صلاح کے مجسمے کی تیاری
کیپشن: image by facebook

شرم الشیخ:فٹ بال کلب لیورپول اور مصری قومی ٹیم کے لیے کھیلنے والے فٹ بال سٹار محمد صلاح کا ایک نیا مجسمہ بنایا گیا ہے جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر لوگ شدید تنقید اور مذاق کر رہے ہیں۔

یہ فن پارہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ورلڈ یوتھ فورم میں پیش کیا گیا ، اس میں محمد صلاح کا گول کے بعد جشن منانے کا وہ معروف انداز دکھایا گیا ہے جس میں وہ ہاتھ پھیلا کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔وگوں کا کہنا ہے کہ یہ مجسمہ گلوکار لیو سیئر یا فلم ہوم الون کے کردار مارئوو سے زیادہ ممالثت رکھتا ہے۔

محمد صلاح کا یہ مجسمہ فٹ بال کی دنیا کے ان کافی سارے مجسموں کی ایک کڑی معلوم ہوتا ہے جو لوگوں کو سوچ میں ڈال دیتے ہیں ، اس کا موازنہ گذشتہ سال مدیرہ ہوائی اڈے پر لگائے گئے کرسٹیانو رونالڈو کے مجسمے سے کیا جا رہا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو کا مجسمہ ایمانیوئل ہو رہے دی سلوا نے بنایا تھا ، شدید تنقید کے بعد اپنی اداسی کا ذکر کیا ہے ،  یوتھ فورم پرمحمد صلاح کا مجسمہ نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے ، اس میں ہزاروں لوگ شریک تھے جن میں مصری صدر عبد الفتح السیسی بھی شامل تھے۔