وزیراعظم کی 68 ویں سالگرہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

 وزیراعظم کی 68 ویں سالگرہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ


اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج 68 برس کے ہوگئے، سالگرہ کے دن کا آغاز ہوتے وزیراعظم کو مبارکباد کے پیغامات ، ٹوئٹرپر "ہیپی برتھ ڈے خان صاحب" اور ’ہیپی برتھ ڈے پی ایم آئی کے‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ 
وزیراعظم پاکستان عمران خان آج 68 ویں سالگرہ منارہے ہیں ، سوشل میڈیا پر معروف شخصیات ، اوروزیراعظم کے پرستاروں کی جانب سے سالگرہ پر مبارکباد کے پیغامات دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 

2d45ea1bf9d9cdb64de57ef792f729d9

عمران خان پاکستان کے 22 وزیراعظم ہیں ، عمران خان پانچ اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ چار بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں انہوں نے ابتدائی تعلیم پاکستان میں ہی حاصل کرنے کے بعد برطانیہ کا رخ کیا۔

ffea0414ff46cdd9e3767ed0b279fe8c

تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ کرکٹ میں بھی خود کو منوایا اور اٹھارہ سال کی عمر میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کی، عمران خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 3ہزار 807 اور362 وکٹیں حاصل کیں۔جبکہ عمران خان نے ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں 3ہزار 709 اور 182 وکٹیں اپنے نام کیں۔ بطور کرکٹر شہرت پانے والے عمران خان نے 1992 میں پاکستان کو پہلا اور واحد کرکٹ ورلڈ کپ جتوایا۔ 

f40d57c34d4a404709be0c12f2efe443

کرکٹ میں کامیاب اننگز کھیلنے کے بعد عمران خان نے سیاست کی دنیا میں قدم رکھا ، عمران خان نے 25 اپریل 1996 کو تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔ 2002 میں میانوالی سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔