گھر میں گاڑی دھونے، غلط جگہ پارک کرنے پر بھاری جرمانہ عائد

گھر میں گاڑی دھونے، غلط جگہ پارک کرنے پر بھاری جرمانہ عائد

لاہور:  لاہور ہائیکورٹ نے غلط جگہ گاڑی پارک کرنے پر 5 ہزار جبکہ گھر میں گاڑی دھونے پر 3 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے دیا۔


لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت  کے دوران ریمارکس میں کہا کہ اب غلط جکہ گاڑی پارک کرنے اور گھروں میں گاڑیاں دھونے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ 

عدالت نے کہا کہ ملک میں پانی کا مسئلہ انتہائی سنجیدہ ہوتا جا رہا ہے، گھر میں گاڑی دھونے پر جرمانہ واسا کے خزانے میں جائے گا۔

سماعت کے دوران عدالت نے شہر میں ترقیاتی منصوبے شروع ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نگراں حکومت کو ترقیاتی منصوبے شروع کرنے میں پتہ نہیں اتنی کیا جلدی ہے، اسموگ کا سیزن شروع ہو چکا ہے اس کے لیے 6 ماہ پہلے تیاری کرنی پڑتی ہے۔

مصنف کے بارے میں