Get Alerts

برطانیہ میں فلسطین ایکشن کے حق میں مظاہرے ، پولیس نے 500 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا

برطانیہ میں فلسطین ایکشن کے حق میں مظاہرے ، پولیس نے 500 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا

لندن : برطانیہ میں فلسطین ایکشن کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے میں تقریباً 500 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مظاہرین کی تعداد تقریباً ایک ہزار تھی جو ٹریفلگر اسکوائر میں جمع ہوئے تھے۔

رواں سال جولائی میں برطانوی حکومت نے فلسطین ایکشن نامی تنظیم کو کالعدم قرار دے دیا تھا، اور اب اس تنظیم کی حمایت کرنا غیر قانونی ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کی عمر 18 سے 89 سال کے درمیان ہے اور انہیں کالعدم تنظیم کی حمایت کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

مانچسٹر میں یہودی عبادت خانے پر حملے کے بعد حکام اور پولیس نے مظاہرہ ملتوی کرنے کا کہا تھا، لیکن اس کے باوجود یہ احتجاج ہوا۔

مظاہرے کی منتظم تنظیم “ڈیفینڈ آور جیوریز” کی رکن زو کوہن نے کہا کہ ایک یہودی ہونے کے باوجود وہ غمزدہ ہیں، مگر ساتھ ہی غزہ میں ہونے والے ظلم و زیادتی کے شکار فلسطینیوں کے ساتھ بھی ہمدردی رکھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف مظالم کے شکار افراد کے لیے یکساں ہمدردی ممکن ہے اور مظاہرے کو روکنا دہشت گردی کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کے برابر ہوگا۔

ٹیگز: