ملائیشیا کا گوگل اور میٹا کے لیے آسٹریلیا اور کینیڈا کی طرز پر قوانین بنانے پرغور 

ملائیشیا کا گوگل اور میٹا کے لیے آسٹریلیا اور کینیڈا کی طرز پر قوانین بنانے پرغور 

کوالا لمپور: ملائیشیا گوگل اور میٹا کےلیے آسٹریلیا اور کینیڈا کی طرز پر قوانین بنانے پرغور کررہا ہے۔ ملائیشیا گوگل اور میٹا  کے لیے قوانین اور فریم ورک بنانا چاہتا ہے اور اس کے لیے اس نے  کینیڈا اور آسٹریلیا کو مد نظر رکھا ہے۔ ملائیشیا اس حوالے سے گوگل ، میٹا اور دیگر پلیٹ فارم سے  ریگولیٹری فریم ورک کے حوالے سے بات بھی کررہا ہے اورمختلف تجاویز پرغور کررہا ہے۔

اس حوالے سے ملائیشین کمیونیکیشنز اور ملٹی میڈیا  کمیشن کاکہنا ہےکہ  ہم نے  میٹااور گوگل سے بات کی ہے،ہم آسٹریلیا اور کینڈا کی طرز پر فریم ورک بنانا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے تجاویز زیر غور بھی ہیں۔  ہم اس حوالے سے  بل سی الیون اور کینیڈین کونٹینٹ پرمختلف حوالوں سےغور کررہے ہیں۔ ہم سوشل میڈیا کے حوالے سے بھی قوانین تبدیل کررہے ہیں اور اس حوالے سے وزیر اعظم انور ابراہیم سے بھی منسٹری کی میٹنگ ہوئی ہے۔  

ایم سی ایم سی نے کہا کہ مجوزہ ضوابط آسٹریلیا کے قوانین کی طرح ہوں گے، جس نے 2021 میں گوگل اور میٹا کے لیے میڈیا آؤٹ لیٹس کو ایسے مواد کے لیے معاوضہ ادا کرنا لازمی قرار دے دیا تھا جس کی وجہ کلکس اور  ڈالر ہیں۔ 

 واضح رہے کہ یہ قواعد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور مقامی میڈیا کے لیے آمدنی میں "عدم توازن" کو دور کرنے اور "خبروں کے مواد کے تخلیق کاروں کے لیے منصفانہ معاوضہ" کو یقینی بنانے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہیں۔

ملائیشیا نے نومبر میں اقتدار میں آنے والے وزیر اعظم انور ابراہیم کے دور میں آن لائن مواد کی جانچ میں اضافہ کیا ہے۔اس سال کے شروع میں، ملائیشیا نے کہا کہ وہ اپنے فیس بک پلیٹ فارم پر نقصان دہ مواد کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکامی پر میٹا کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا، لیکن بعد میں کمپنی کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد اس منصوبے کو ترک کر دیاتھا۔

مصنف کے بارے میں