Get Alerts

جنوبی پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں، پاک فوج کی ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں جاری

جنوبی پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں، پاک فوج کی ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں جاری

لاہور :جنوبی پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشترکہ ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور امدادی سامان کی فراہمی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث قریبی آبادیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

ادھر ساہیوال میں دریائے راوی کی طغیانی سے 49 دیہات متاثر ہو چکے ہیں۔ سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج اور سول انتظامیہ نے 30 ریلیف کیمپ قائم کر دیے ہیں جہاں متاثرہ افراد کو خوراک، طبی امداد اور رہائش فراہم کی جا رہی ہے۔

خانیوال میں ہیڈ سدھنائی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی وجہ سے پل رانگو بند کو نقصان پہنچا، تاہم پاک فوج اور متعلقہ اداروں نے فوری مرمت مکمل کر کے آمدورفت بحال کر دی ہے۔

ریسکیو ٹیمیں مسلسل الرٹ ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں مزید امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ٹیگز: