Get Alerts

12 ربیع الاول ، مخصوص علاقوں میں موبائل فون سگنلز بند رکھنے کا فیصلہ

12 ربیع الاول ، مخصوص علاقوں میں موبائل فون سگنلز بند رکھنے کا فیصلہ

کراچی: کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے اعلان کیا ہے کہ 12 ربیع الاول کو شہر کے چند مخصوص علاقوں میں موبائل فون سگنلز بند رکھے جائیں گے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کو بھی خط ارسال کر دیا گیا ہے۔

پولیس چیف کے مطابق، یہ اقدام کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زون کے 23 مختلف مقامات پر جلوسوں کی گزرگاہوں کو محفوظ بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ جاوید عالم اوڈھو نے وضاحت کی کہ پورے شہر میں موبائل فون سگنلز جام نہیں کیے جائیں گے بلکہ صرف مخصوص راستوں اور جلوس کی گزرگاہوں پر ہی یہ پابندی ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نشتر پارک سے لے کر ٹاور تک مرکزی جلوس کے راستوں پر موبائل سگنلز بند کیے جائیں گے تاکہ فل پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

پولیس چیف نے شہریوں سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات امن و امان کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں اور شہریوں کی سہولت کے پیش نظر تمام جگہ سگنلز بند نہیں کیے جائیں گے۔

ٹیگز: