اسلام آباد(ذیشان سید): نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت سیف گیمز کی تیاریوں سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں جنوبی ایشیائی اولمپک کمیٹی سے مشاورت کے بعد سیف گیمز 2027 کی تاریخوں کو حتمی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیف گیمز 4 سے 11 اپریل 2027 تک پاکستان میں منعقد ہوں گے۔ کھیلوں کے کامیاب انعقاد کے لیے نیشنل کوآرڈینیٹر کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ سٹیئرنگ، آرگنائزنگ اور صوبائی کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری بھی دے دی گئی۔ متعلقہ اداروں کو کھیلوں کی تیاریوں اور انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔