خواجہ سراؤں کیلئے بڑی خبر، سکول کا افتتاح جلد کیا جائے گا

خواجہ سراؤں کیلئے بڑی خبر، سکول کا افتتاح جلد کیا جائے گا

لاہور: حکومت پنجاب نے خواجہ سراؤں کے بنیادی حقوق کا خیال رکھتے ہوئے ان کیلئے بنائے گئے سکول کا جلد افتتاح کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ’دی جینڈر گارڈین‘ نامی اس اسکول میں خواجہ سراؤں کو پرائمری سے انٹرمیڈیٹ تک کی 12 سالہ تعلیم دی جائے گی۔ اس کے علاوہ وہ سکول سے ٹیکنکل تعلیم یعنی فیشن ڈیزائننگ، بیوٹیشن، ہیئر اسٹائلنگ، کڑھائی، موبائل و کمپیوٹر ریپئرنگ، گرافکس ڈیزائننگ، کمپیوٹر بیسک ایپلیکیشن اور دیگر کورسز کی تعلیم بھی حاصل کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ یہ اسکول ’ایکسپلورنگ فیوچر ایجوکیشن‘ نامی غیر سرکاری تنظیم کے تعاون سے بنایا جائے گا۔ خواجہ سراؤں کے اس سکول کی پہلی برانچ ماڈل ٹاﺅن لاہور، دوسری برانچ اسلام آباد اور تیسری برانچ کراچی میں بنائی جائیں گی۔